پاکستان تازہ ترین موسم

آج رات اور کل تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئیں گے، موسم کی نئی فورکاسٹ آ گئی

آج رات اور کل تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئیں گے، موسم کی نئی فورکاسٹ آ گئی

 آج اتوار  کی رات  شمال مشرقی  اورمشرقی پنجاب، کشمیر،  شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) کا امکان ہے ۔
پیر کے روز شام اور رات   کے وقت  شمال مشرقی پنجاب،   بالائی خیبرپختونخوا،  کشمیر اور  ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) کا امکان ہے۔

کل پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں  موسم گرم اور مرطوب /مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ صبح اور رات کے  وقت  تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا انتہائی معمولی امکان ہے جو کل تک بڑھ ھی سکتا ہے اور مزید کم بھی ہو سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع   میں آج رات اور کل پیر کے روز   موسم گرم اور مرطوب  رہنے، جب کہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  شام اور رات کے وقت دیر،سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند اور   خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع   میں کل پیر کے روز  موسم گرم اور مرطوب  رہنے  جب کہ تاہم   شام اور رات کے وقت مری، گلیات،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ     ، جہلم اور گردو نواح  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب      رہنے  جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان   میں مطلع جزوی   ابرآلود   رہنے کا امکان ہے اور  آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ     تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر  بارش     کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران قصور میں 61 ملی میٹر بارش ہوئی، نارووال میں 15، لاہور میں معمولی بارش ہوئی (ایئرپورٹ 9، سٹی 4 ایم ایم)، جھنگ میں 9 ایم ایم بارش برسی۔

خیبر پختونخوا میں کاکول میں 8 ایم ایم، مالم جبہ میں 7 ایم ایم، چراٹ میں 1 ایم ایم بارش ہوئی۔

 

گلگت بلتستان میں گوپس کے سٹیشن پر  2 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

کشمیر میں گڑھی دوپٹہ ایک ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:    دادو، سبی میں 43 ڈگری سیلسئیس، خیرپور، بھکر اور سکھر 41میں ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image