پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی معیشت و تجارت

رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟جانئے

رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟جانئے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

​ محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا، جبکہ یورپ، افریقہ اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image