پاکستان تازہ ترین موسم

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

آج رات کے موسم  کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر،  گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباداور بالائی/وسطی  پنجاب   میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم   گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں کشمیر،  گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب   میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم   گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع   میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے  کی توقع ہے تاہم چترال، دیر، سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،  بونیر ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام رات میں  ہری پور، صوابی ،چارسدہ، نوشہرہ  ،پشاور، کوہاٹ ،اور  وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم  شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ،  چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،  خوشاب ،میانوالی،فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،  سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اورشیخوپورہ   میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب      رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کی توقع۔تا ہم   شام/رات میں ژوب، بارکھان ، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 

اس کے علاوہ کشمیر اور   گلگت بلتستان   میں مطلع جزوی  ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر  بارش   کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image