مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 11300 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9688 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 268 ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، 2 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 21ہزار 300روپے بڑھ گئی۔

Leave feedback about this