Roze News

25 کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت، نیپرا نے لائسنس کی شرط ختم کر دی

آج بروز جمعہ 11 ستمبر سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سولر توانائی کے فروغ اور صارفین کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

ترمیم شدہ قواعد کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو دے دیا گیا ہے، جو درخواستوں پر براہِ راست کارروائی کریں گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم سے سولر صارفین کے لیے طریقہ کار مزید آسان ہوگا اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔