تازہ ترین دنیا

چین میدان میں آ گیا، ایران امریکا کشیدگی پر بڑا فیصلہ سنا دیا

چین میدان میں آ گیا، ایران امریکا کشیدگی پر بڑا فیصلہ سنا دیا

چینی صدر: امریکا اور ایران تنازع مذاکرات سے حل کیا جائے، مشرقِ وسطیٰ میں امن اولین ترجیح ہونی چاہیے

چین کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کے باوجود ایران پر امریکی بمباری سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا سکتے ہیں اور امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کو اپنے تمام اختلافات طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم، سفارت کاری اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن، علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image