تازہ ترین معیشت و تجارت

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

عالمی مالیاتی منڈی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کے نئے ریٹ سامنے آگئے ہیںجس کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں اس کی شرح تبادلہ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہےتاہم تاجروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی مارکیٹ میں بدستور موجود ہے۔

تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک پاکستانی روپے کے بدلے اب تقریباً 4,945.75 ایرانی ریال حاصل کیے جا سکتے ہیں جو موجودہ شرح کے لحاظ سے پاکستانی روپے کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

مارکیٹ کے ریکارڈ کے مطابق ماہِ جون کے آغاز میں ایرانی ریال کی شرح تقریباً 4,826.31 فی پاکستانی روپیہ کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی جو اب بڑھ کر 4,945.75 ایرانی ریال فی پاکستانی روپیہ تک پہنچ چکی ہے۔

اس حساب سے جون کے آغاز سے اب تک پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً 119.44 ایرانی ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کرنسی مارکیٹ میں روپے کی معمولی مگر مسلسل بہتری کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب اور رسد مختلف معاشی اور علاقائی عوامل کے تحت تبدیل ہو رہی ہے، جبکہ سرحدی تجارت، غیر رسمی لین دین اور علاقائی اقتصادی صورتحال اس کرنسی کی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔

معاشی ماہرین اور تاجروں کے مطابق ایرانی ریال کی شرح تبادلہ میں یہ تبدیلی خطے کی معاشی و سفارتی صورتحال سے جڑی ہوئی ہے اور کسی بھی سیاسی پیش رفت یا تجارتی تبدیلی کے اثرات فوری طور پر مارکیٹ میں ظاہر ہوتے ہیں۔

کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی طلب میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے تاہم سرحدی تجارت اور نقد لین دین کے باعث بعض اوقات اس کی قدر میں غیر معمولی تبدیلی بھی دیکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں مارکیٹ نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے کی تجارتی سرگرمیوں کے باعث آئندہ دنوں میں بھی شرح تبادلہ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image