پاکستان تازہ ترین

50 ہزار طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضوں کا اعلان

50 ہزار طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے دوران 50 ہزار طلبہ کو پانچ لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کرے گی، جبکہ 20 ہزار نئے طلبہ کے لیے ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو ترجیح دیتے ہوئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ان کے مطابق نگراں حکومت کے دور میں جامعات کے لیے صرف 0.9 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کا بجٹ بڑھا کر 50 ارب روپے کر دیا۔

مینا خان آفریدی نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں طلبہ کو مالی مشکلات سے نکالنے اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کے لیے 50 ہزار طلبہ کو پانچ لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 20 ہزار نئے طلبہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیے پر انٹرن شپ دی جائے گی تاکہ انہیں عملی تجربہ حاصل ہو اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیجنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ صوبائی اسمبلی میں زیر بحث آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں معاملہ اٹھنے کے بعد وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیج کر واقعے کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ بعد میں سامنے آیا، تاہم وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیجنے کی بنیادی وجہ جعلی ڈگریاں نہیں بلکہ یونیورسٹی میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image