پیٹرول کی قیمتیں مزید نیچے جائیں گی؟بالآخر حکومت نے بڑا اشارہ دیدیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پیٹرول کی قیمتیں مزید نیچے جائیں گی؟بالآخر حکومت نے بڑا اشارہ دیدیا

پیٹرول کی قیمتیں مزید نیچے جائیں گی؟بالآخر حکومت نے بڑا اشارہ دیدیا

پیٹرول کی قیمتیں مزید نیچے جائیں گی؟بالآخر حکومت نے بڑا اشارہ دیدیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔ حکومتی سطح پر مزید ریلیف کا عندیہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔ حکومتی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، اور آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید نیچے آنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق ایران اور اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد قیمتیں دوبارہ نیچے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں ہر ہفتے جمعے کو قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ صورتحال کے مطابق اقدامات کیے جا سکیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ تیل کی اسٹاک پالیسی کے باعث بعض اوقات مہنگے نرخوں پر خریداری کرنا پڑتی ہے، جس پر غیر ضروری پروپیگنڈا بھی کیا جاتا ہے کہ آئل کمپنیوں نے غیر معمولی منافع کمایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم نظام ایک تسلسل کے ساتھ چلتا ہے، جس میں کبھی فائدہ اور کبھی نقصان ہوتا ہے، تاہم حکومت صورتحال کو متوازن رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر آئل کمپنیوں کو کسی مرحلے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے تو اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے، تاہم کسی بھی صورت میں پیٹرولیم سپلائی چین میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے خبردار کیا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یا قیمتوں کے نظام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

Exit mobile version