Roze News

روسی صدر کا وکٹری ڈے پر یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر کا وکٹری ڈے پر یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

روسی صدر کی جانب سے 8 اور 9 مئی کو وکٹری ڈے کی تقریبات کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے ان تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو روسی فوج کیف کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کا مقصد وکٹری ڈے کی تقریبات کو پُرامن ماحول میں منعقد کرنا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر روسی افواج کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔