Roze News

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکار ایران کے سپرد کر دیئے

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستانی حکام نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکاروں کو ایران کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہلکار آج پسنی کے مقام پر پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے، جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گبد-ریمدان سرحدی پوائنٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان ایرانی اہلکاروں کو چند روز قبل امریکہ نے حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں خیرسگالی کے تحت انہیں رہا کر کے واپس ایران بھجوا دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جن میں پاکستان ایک ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اس معاملے پر تاحال کسی بھی متعلقہ حکومتی یا سفارتی ادارے کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔