پاکستان تازہ ترین

انتظار ختم !پاکستانی بحری جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سےکراچی پہنچ گیا

انتظار ختم !پاکستانی بحری جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سےکراچی پہنچ گیا

پاکستان کے لیے توانائی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آنے والا پاکستانی بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ جہاز چند روز قبل کویت سے روانہ ہوا تھا اور تین دن پہلے حساس سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جہاز کو ہرمز سے محفوظ گزرنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔

آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد جہاز خلیج عمان میں داخل ہوا اور تین روز سفر کے بعد بالآخر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ اس بڑی مقدار میں ڈیزل کی آمد سے ملک میں ایندھن کی دستیابی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق ڈیزل کی ترسیل کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image