پاکستان تازہ ترین دنیا

مفتی اعظم فلسطین، قاضی القضاۃ اور امام مسجد ابراہیمی پاکستان پہنچ گئے،شاندار استقبال ، اہم ملاقاتیں متوقع

مفتی اعظم فلسطین، قاضی القضاۃ اور امام مسجد ابراہیمی پاکستان پہنچ گئے،شاندار استقبال ، اہم ملاقاتیں متوقع

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود اور امام مسجد ابراہیمی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور کوآرڈینیٹر بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے فلسطینی وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ اہل فلسطین اور پاکستان کے درمیان محبت کا رشتہ لازوال ہے، اور پاکستان آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان، مسلح افواج اور عوام کی فلسطین کے لیے مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون قابلِ قدر اور یادگار ہے۔

انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کے فلسطین کے مؤقف کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی وفد چھٹی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے، جو 6 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ وفد کی صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image