تازہ ترین دنیا

اٹلی ایران رابطہ! پس پردہ بڑی پیش رفت، امت مسلمہ کے لیے اہم خبر آ گئی

اٹلی ایران رابطہ! پس پردہ بڑی پیش رفت، امت مسلمہ کے لیے اہم خبر آ گئی

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تاجانی نے کہا کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران میں جاری تنازع اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنا فوری طور پر ناگزیر ہے۔انہوں نے کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا اس کی مسلسل بندش خوراک کے تحفظ اور استحکام پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔تاجانی نے کہا کہ میں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اٹلی کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کا فوجی مقاصد کیلئے استعمال سرخ لکیر ہے جس سے خطے میں خطرناک جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف حملے رکوانے میں کردار ادا کرے اور مذاکرات کے ذریعے لبنان میں امن کے قیام کو ممکن بنایا جائے۔اٹلی کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، تمام شراکت داروں کے ساتھ مکالمے کے دروازے کھلے رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے فروغ کیلئے سرگرم رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image