Roze News

کوئٹہ: جماعت اسلامی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

جماعت اسلامی بلوچستان  نے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب  گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی،  حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو محکمہ فشریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

جماعت اسلامی بلوچستان  نے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔  

حلف برداری کی تقریب  گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو محکمہ فشریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔