Roze News

پاکستان کا چینی منڈی تک زیرو ٹیرف رسائی کا مطالبہ

پاکستان کا چینی منڈی تک زیرو ٹیرف رسائی کا مطالبہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان افریقی ممالک جیسی ٹیرف رعایتوں کا خواہاں ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چینی منڈی تک پاکستانی برآمدات کے لیے زیرو ٹیرف رسائی مانگ لی۔

 چینی وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کا چین کو سالانہ برآمدات تین ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 سے 25 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سے ایسی ہی ٹیرف رعایتوں کا خواہاں ہے جیسی افریقی ممالک کو دی گئی ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت، زراعت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ترجیحات ہیں۔ سی پیک کے پہلے مرحلے میں تقریباً 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 8 ہزار میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا۔ پاکستان چینی اہلکاروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے بدستور پُرعزم ہے۔