Roze News

کشیدگی کم کریں، اگر مولانا زیرِ حراست ہیں تو فوری رہا کریں، بیرسٹر گوہر

کشیدگی کم کریں، اگر مولانا زیرِ حراست ہیں تو فوری رہا کریں، بیرسٹر گوہر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا بلکہ وہ پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، پولیس

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ’کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات‘ کرنے کے لیے ’اگر مولانا زیرِ حراست ہیں تو انہیں فوری رہا‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب ایک تقریر میں جبکہ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل نے ایکس پر جاری ایک بیان میں ان کی لاہور میں گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

تاہم پولیس حکام نے میڈیا کوبتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا بلکہ وہ رات ڈیڑھ بجے سے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

دوسری جانب پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی مبینہ گرفتاری کے بعد قائم مقام امیر کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی کے بیان کے مطابق ”مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پارٹی کے سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے مطابق تحریک جاری رہے گی۔“