Roze News

مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں

مانسہرہ کے علاقے ضلع تورغر کے علاقے میں مسافروں سے بھری گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

حادثہ تورغر کے علاقے شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر پیش آیا، جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی بٹگرام سے ریسکیو ایمبولینسز اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔