Roze News

آٹے کے 15کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ

اضافہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

لاہور میں سرکاری آٹے کے بعد فلور ملوں کے 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 2350 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 10 کلوگرام سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 175 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے نجی اور سرکاری آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے