ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ جنگ بندی اور امن معاہدہ عالمی مالیاتی بحران کے اثرات کم کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ترک نشریاتی ادارے کو ہفتے کے روز انٹرویو دیتے ہوئے حاقان فیدان نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کے منفی اثرات عالمی منڈیوں کو متاثر کر رہے ہیں اور تنازع کا حل نہ نکلنے کی صورت میں متعدد ممالک کے لیے معاشی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس جنگ اور تنازع کے حل میں تاخیر سے پیدا ہونے والا معاشی بوجھ ہر گزرتے دن کے ساتھ کئی ممالک کے لیے ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے اور اس کے اثرات انتہائی تباہ کن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان معاہدہ کامیاب ہوگا اور کہا کہ ترکیہ بھی اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔





