Roze News

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

قطر اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ جامع حفاظتی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور اپنے جوہری پروگرام کے پُرامن مقاصد کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون دوبارہ شروع کرے۔

دونوں ممالک نے تجارتی جہازوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کی مذمت بھی کی اور ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کا اظہار کیا جو آبنائے ہرمز کی بندش یا جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ کا باعث بنے۔قطر اور جرمنی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہ تو تیار کرنے چاہییں اور نہ ہی حاصل کرنے چاہییں، دونوں ممالک نے خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔دونوں ممالک نے ایران سے یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اور دیگر حمایت فراہم کرنا بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔