اسلام آباد میں حرام گوشت کی تیاری اور ترسیل کا مبینہ نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈی 14 میں فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 800 کلو گرام گوشت برآمد کرلیا گیا۔پولیس کےمطابق تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر ڈی 14 میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا،جہاں سے مبینہ طور پرگدھوں اورکتوں کاگوشت برآمد ہوا،کارروائی کے دوران 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور پانچ کتے بھی ملے۔
مکان سے 21 کچھوے،ایک گیڈراورایک زندہ پینگولین بھی برآمد کیاگیا،حکام کےمطابق گوشت کی ترسیل اورفروخت کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔پولیس کےمطابق برآمد شدہ گوشت موقع پر تلف کردیاگیا جبکہ زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کےحوالے کر دیے گئے، مکان سے ایک غیرملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریفرنس کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔
کارروائی کےوقت مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، جس پر عمارت سیل کرکے فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کےخلاف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





