اگلا قدم اپنی ہی پارٹی کے گورنر کو احتجاجاً استعفا دینے کی ہدایت ہونی چاہئے، ورنہ یہی کہنا پڑے گا کہ “عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی” سابق وزیر اسد عمر کا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی بلاول نے پختونخواہ میں گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ کردیا !ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بلاول نے پختون خواہ میں گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
منطقی اگلا قدم اپنی ہی پارٹی کے گورنر کو احتجاج میں استعفا دینے کی ہدایت ہونی چاہئے۔ ورنہ یہی کہنا پڑے گا کہ “عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی”رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو خود پہ آئی تو یاد آیا ؟





