پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں من پسند افراد کی ملاقات کرائی گئی؟ اس میں کتنی حقیقت ہے؟ جس کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس نے یہ بات کی ہے میں دھیلے کی اہمیت نہیں دیتا۔ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دے۔ لطیف کھوسہ نے کہا منظورنظر وہ ہیں جو روز میڈیا پرآتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹرگوہر نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر آئینی سمجھتے ہیں،متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، آج کے عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نےکہا کہ معاملہ یہ تھاکہ کیا پشاور ہائیکورٹ اس کیس کی سماعت کرسکتی ہے؟ہماری رٹ پٹیشن کو وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا، آج وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے کو ڈی موڈیفائی کردیا۔





