Roze News

عمران خان کی فیملی پہلی مرتبہ پس پردہ رابطوں میں شامل، چند دنوں میں بڑی پیش رفت کا امکان بڑھ گیا

عمران خان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف اور حکام کے درمیان پسِ پردہ رابطوں میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کیونکہ اطلاعات کے مطابق پہلی مرتبہ عمران خان کے اہلِ خانہ بھی براہِ راست پس پردہ رابطوں میں شامل ہوگئے ہیں جس سے آئندہ چند روز میں ممکنہ پیشرفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے اہلِ خانہ کی شمولیت کو بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے اور عمران خان، ان کے خاندان اور پی ٹی آئی کو درپیش بعض مسائل کو مسلسل محاذ آرائی کے بجائے بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے پیدا ہونے والے حالات سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں پہلے ہی کچھ پیشرفت ہو چکی ہے جس میں عمران خان کے اہلِ خانہ اور ان کی بہنوں کی ملاقات کا انتظام بھی شامل ہے، اس پیشرفت کو مزید رابطوں کیلئے سازگار ماحول بنانے کی جانب ممکنہ مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔