تہران: ایران نے اپنے جنوبی ساحل کے قریب قشم جزیرے کے علاقے میں دو مزید امریکی ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ ڈرونز الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے غیر مؤثر کیے گئے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں اسی نوعیت کے پانچویں اور چھٹے ڈرون کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔ ان کے بقول، اس طرح ایرانی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی MQM-170 ڈرونز کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق ایرانی فوج نے الیکٹرانک وارفیئر کی مدد سے ان ڈرونز کو اپنے کنٹرول میں لے کر ناکارہ بنایا۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔





