Roze News

روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش

روسی صدر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ماسکو: سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔محسن رضائی کی پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر گفتگو ہوئی، پیوٹن نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر نے پیوٹن تک اپنا پیغام جلد پہنچانے کی ہدایت کی، تہران اجلاس میں ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔محسن رضائی کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، روسی صدر ایران جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون فراہم کرنے پر تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پیوٹن نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ جنگ قرار دیا۔