Roze News

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار

منصوبہ تیار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

واشنگٹن: امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری ملنے پر کارروائی کا امکان ہے۔

خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات ہزاروں اہلکار اور خطے میں موجود 12 سے زائد جنگی بحری جہاز ممکنہ حملوں میں حصہ لیں گے۔ایران کے توانائی، جوہری، میزائل اور ڈرون انفرا سٹرکچر کو ممکنہ اہداف میں شامل کرلیا گیا۔