Roze News

بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا: وزیر دفاع

بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا: وزیر دفاع

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 میں سیاست میں قدم رکھا اور 36سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں،  سیالکوٹ شہرمیری پہچان ہے ، اس کے عوام کی بہتری میری ذمے داری ہے، کبھی کبھی سوچتاہوں کہ تھک گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں مولانا سے اسمبلی میں ملاقات ہوئی تو محسوس ہو اکہ تھوڑا دم خم ہے، سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے،  مشرف دور میں اٹک قلعہ میں قید رہا، چار دفعہ جیل کاٹی، 2020 میں پی ٹی آئی دور میں نیب کی قید میں 6 ماہ رہا، مجھے قید کرنے والے یہ بھی نہ بتا سکے کہ میرے خلاف چارج کیا ہے، آج جس مقام پرکھڑے ہیں قابل فخر بات یہ ہےکہ پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک مقام ہے، نیب والوں سے میں پوچھتا تھا کہ میرے خلاف چارج کیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی حکومتیں جب کسی کوپکڑناچاہتی ہیں تو پہلے پکڑتی ہیں پھرسوچتی ہیں کہ چارج کیا لگانا ہے، انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی،  جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا، یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر گیارہ دفعہ کہہ چکا ہے، 70 دفعہ جہاز گن چکا ہے کہ کتنے ہم نے گرائے ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں سفارتی کامیابیاں جاری ہیں، ہم نے اسلامی ملکوں کو ایک راہ دکھائی کہ سمندر پار اڈے آپکی حفاظت کے لیے نہیں بنے،یہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے بنے ہیں۔