اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نےفوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائےگا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورےخلوص کےساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔





