Roze News

پیٹرولیم کی قیمتوں کی طرح ایل پی جی نظام کے اندر بھی شفافیت لے کر آئیں گے، علی پرویز ملک

پیٹرولیم کی قیمتوں کی طرح ایل پی جی نظام کے اندر بھی شفافیت لے کر آئیں گے، علی پرویز ملک

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایل پی جی کا سلنڈر ساڑھے 4 ہزار اور فی کلو قیمت 425 روپے تک ہونی چاہیئے، لیکن یہ لوگ ناجائز منافع خوری کررہے ہیں، خبردار کررہا ہوں کہ لوگوں کی مجبوری کا فائدہ مت اٹھائیں۔ وزیرپیٹرولیم کی گفتگو

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی طرح ایل پی جی نظام کے اندر بھی شفافیت لے کر آئیں گے۔ ایل پی جی کا سلنڈر ساڑھے 4 ہزار اور فی کلو قیمت 425روپے تک ہونی چاہیئے، لیکن یہ لوگ ناجائز منافع خوری کررہے ہیں۔

انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت جنگ کے غیرمعمولی حالات سے گزر رہے ہیں، جنگ ہمارے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے کر بیٹھی ہوئی ہے، فیلڈ مارشل اور وزیرداخلہ نے کل بھی ایران میں جاکر ایک کاوش کی ہے، اس کے اندر کامیابی سے تیل اور گیس کی قیمتوں کا مستقل حل نکلے گا۔

ایل پی جی کی ہماری یومیہ 7ہزار ٹن کی کھپت ہے، اس میں اڑھائی ہزار ٹن مقامی طور ہماری ریفائنری کمپنیوں سے حاصل کرتے ہیں باقی کی ضرورت امپورٹ کے ذریعے پوری کرتے ہیں۔