Roze News

محاذ پر491 تک پھنسے زخمی یوکرینی فوجی کو بڑے ڈرون کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا

491 دن تک محاذ پر پھنسے زخمی یوکرینی فوجی کو بڑے ڈرون کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ جنگ کے محاذ پر 491 دن تک پھنسے رہنے والے اپنے ایک زخمی فوجی کو ڈرون کی مدد سے ریسکیو کر لیا۔ یوکرینی فوج کے مطابق اس آپریشن میں ایک بڑے ڈرون کے ذریعے فوجی کو ہوا میں اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کی 92ویں اسالٹ بریگیڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا ڈرون فوجی کو لے کر فضا میں پرواز کر رہا ہے، جبکہ ساتھی فوجی مانیٹرنگ روم سے کارروائی کی نگرانی کرتے اور کامیاب ریسکیو پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ریسکیو کیے گئے فوجی کی شناخت 49 سالہ کوستیانتین ولاسینکو کے نام سے ہوئی ہے، جو یوکرین کی 30ویں میکانائزڈ بریگیڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ولاسینکو نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ تقریباً 491 دن تک محاذ پر ایک پوزیشن میں بڑی حد تک اکیلے رہے۔ اس دوران انہیں بچانے کی کوشش کرنے والے ان کے دو ساتھی فوجی ہلاک ہو گئے، تاہم ٹانگوں پر شدید زخموں کے باوجود وہ اپنی جگہ پر موجود رہے۔