Roze News

علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آگئی

علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آگئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان تنازع کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کا اختلاف ایک الگ وٹس ایپ گروپ کے بنانے سے شروع ہوا، صوبائی ممبران نے مذاکرات اور دیگر معاملات کے لیے الگ وٹس ایپ گروپ بنایا، گروپ میں مذاکرات اور سیاسی امور کیلئے ایک پینل تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

پینل کی سربراہی علی امین گنڈاپور کو دی گئی، وٹس ایپ گروپ میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی اصغر کو بھی شامل کیا گیا، سلمان اکرم راجہ کو وٹس ایپ گروپ کی خبر ہوئی تو انہوں نے اسے پارٹی میں نئی گروپ بندی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ٹویٹ کیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا، دونوں رہنماؤں کی لڑائی میں اب دیگر قیادت بھی میدان میں آگئی ہے۔