تہران: ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطالبے کو موجودہ خطرناک حالات میں بے معنی قرار دے دیا ہے۔
ویانا میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایجنسی نے خود حفاظتی وجوہات کی بنا پر معائنہ کار واپس بلائے تھے، اس لئے ایران سے غیر مشروط طور پر حفاظتی معاہدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ درست نہیں۔
ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے امریکا اور اسرائیل سے ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر حملے اور حملوں کی دھمکیاں روکنے کا کہیں۔
ایران کا مزید کہنا ہے کہ حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے لئے جنگی حالات سے متعلق ایک نیا منظور شدہ طریقہ کار طے ہونا ضروری ہے۔

Leave feedback about this