تازہ ترین دنیا

وزیراعلیٰ ہو تو ایسا !آخرکار کسانوں اور اساتذہ کی سن لی گئی! وجے نے کسانوں اور اساتذہ کیخلاف درج کیس واپس لینے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ ہو تو ایسا !آخرکار کسانوں اور اساتذہ کی سن لی گئی! وجے نے کسانوں اور اساتذہ کیخلاف درج کیس واپس لینے کا اعلان کردیا

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے نے اسمبلی میں ایک ایسا اعلان کیا ہے  جس سے کسانوں اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے،انہوں نے کہا ہے کہ مئی 2021 سے اپریل 2026 کے درمیان اپنی روزی روٹی، حقوق اور جائز مطالبات کے لیے پُرامن احتجاج کرنے والے تمام کسانوں اور اساتذہ کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں گے یعنی پُرامن احتجاج کرنے والے تمام کسانوں اور اساتذہ کو وزیر اعلیٰ وجئے نے بڑی راحت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ انسانیت کے ناطے اور جمہوری اقدار کا احترام کرتے ہوئے لیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کہا کہ ’’ہماری حکومت ہمیشہ کسانوں اور اساتذہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اس قدم سے جمہوری حقوق مزید مضبوط ہوں گے اور عام لوگوں و حکومت کے درمیان اعتماد بھی بڑھے گا۔‘

قابل ذکر ہے کہ ترووناملائی ضلع میں ’سپ کوٹ‘ صنعتی پارک کی مخالفت کرنے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، یہاں تک کہ کچھ لوگوں پر سخت غنڈہ ایکٹ بھی لگا دیا گیا تھا۔ اسی طرح پرندور میں نئے ایئرپورٹ پروجیکٹ کے سبب اپنی زرعی زمین، آبی وسائل اور روزگار سے محروم ہونے کے خوف سے احتجاج کرنے والے کسانوں پر بھی سابقہ حکومت نے غیر انسانی طریقے سے مقدمات درج کیے تھے، جو اب تک زیر التوا ہیں۔

اس دوران سی پی آئی نے ٹی وی کے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ‘ (نیٹ) کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں (جن میں طلبا بھی شامل ہیں) پر درج مقدمات بھی واپس لیے جائیں۔ پی ایم کے نے بھی وزیر اعلیٰ وجئے سے نیویلی لیگنائٹ کارپوریشن (این ایل سی) کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر درج مقدمات واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ قانون کے وزیر نرمل کمار کا کہنا ہے کہ حکومت اس مطالبے پر غور کرے گی۔

 

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field