پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی گرلزہوسٹل شدید بحران کا شکار فنڈز کی کمی، 48گھنٹوں سے پانی غائب، طالبات بارش کا پانی استعمال کرنے پر مجبور

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی گرلزہوسٹل شدید بحران کا شکار فنڈز کی کمی، 48گھنٹوں سے پانی غائب، طالبات بارش کا پانی استعمال کرنے پر مجبور

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹلز نمبر 3،4اور 5میں انتظامی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ہوسٹل میں مقیم طالبات گزشتہ 10 دنوں سے مٹی ملا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے ہوسٹلز میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔طالبات بارش کا پانی روزمرہ ضروریات کیلئے استعمال کرنے پر مجبور ہیں

۔ 60ہزارروپے سے زائد ہوسٹل فیس ادا کرنے کے باوجود، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر طالبات میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بجلی کا نظام اور سولر پینلز غیر فعال ہیں۔طالبات کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے لاگت سے ہوسٹل کی چھتوں پر سولر پینلز نصب کیے گئے تھےلیکن بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا نظام شدید فلکچوئیشن اور ہر نصف گھنٹے بعد پاور کٹ کا شکار ہے۔

انتظامیہ تمام تر ملبہ واپڈا کی پرمٹ پر ڈال کر بری الذمہ ہو جاتی ہے۔انتظامیہ کا مؤقف اور نئی بلڈنگز کے فنڈزہوسٹل وارڈن اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ طالبات نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اگر پرانے ہوسٹلز کی مرمت اور بنیادی مسائل کے لیے فنڈز موجود نہیںتو یونیورسٹی میں نئی عمارتوں کی تعمیرات کے لیے فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں؟

طالبات نے اعلیٰ حکام سے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹل میں پانی کا نیا بور اور پائپ لائنز کا مسئلہ فوری حل کیا جائےجب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا، طالبات کو حاضری اور وارڈ ڈیوٹیز میں رعایت دے کر شارٹ لیو ، چھٹیاں دی جائیں۔اعلیٰ حکام اور وی سی اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور طالبات کو مشکل حالات سے نکالیں۔ اس سے مجھے سسپینس اور جذباتی ٹائیٹل بناکردیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field