Roze News

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔