Roze News

اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں قیدِ تنہائی کے خلاف دائر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس معاملے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کل قیدِ تنہائی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔

خیال رہے کہ علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی قید تنہائی چیلنج کر رکھی ہے۔