Roze News

جرمنی ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

ایمسٹرڈیم: جرمنی نے اسپین کو فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

فائنل میں جرمنی کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر میں کیا، جس کے بعد جرمنی نے برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اب پاکستان اور جرمنی دونوں نے 4،4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔