Roze News

وفاقی حکومت نے چیئرمین اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

نوابزادہ شاہ علی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) کے چیئرمین اور ممبر ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔وزارتِ قومی صحت، ضابطہ کاری و رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے متعلقہ قوانین کے سیکشن 5(2) اور 8(a) کے تحت ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ 31 اگست 2026 سے منظور کیا ہے۔استعفے کی منظوری کے بعد ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ IHRA کی رکنیت اور چیئرمین کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

notice

حکومت کی جانب سے آئندہ چیئرمین اور رکن کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔