سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہاہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے،گورنر سے کہا تھا کہ جعلی نوٹ کا پتہ کرکے دکھائیں،گورنر جعلی نوٹ کا پتہ نہیں لگا سکے۔
میڈیا سے گفتگو سینیٹر مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ ایپ کے ذریعے جعلی نوٹ کا پتہ کریں،جب گورنر جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکتا تو عوام کیسے پکڑیں گے،پہلے ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی ملتا تھا،اب 5 ہزار روپے کا نوٹ بھی جعلی آ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بینکوں کے سسٹم سے جعلی نوٹ نکل رہے ہیں،اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتے ہیں،ایک عام آدمی جعلی نوٹ لے کر کہاں جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پولیس کے پاس ایف آئی آر کٹوائیں،پولیس والا عام آدمی کو ہی اندر بٹھا دے گا ۔

Leave feedback about this