Roze News

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

سوڈان: سونے کی کان منہدم، 60 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں ایک  سونےکی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کان بیٹھنے کی وجوہات اور چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مزید لاپتا  افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

وسطی افریقی جمہوریہ کے پڑوسی ملک کیمرون کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔