Roze News

مہنگائی نے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا! آٹا 15 روپے کلو اور تھیلا 200 روپے مہنگا

پٹرول کے بعد آٹے نے بھی عوام کو رُلا دیا، قیمتوں میں ناقابل یقین اضافہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عام آدمی کو نیا جھٹکا لگ گیا،جھنگ میں آٹا15روپے کلو اورتھیلا200روپے تک مہنگاہوگیا۔

فائن آٹے کی قیمت 122 سےبڑھ کر 137 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ فلورملزسے15کلو کاتھیلا1800سے بڑھ کر2000روپے کاہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں تھیلا 2050روپے تک پہنچ گیا ہے۔