پاکستان تازہ ترین

پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر 14 قیدی فرار

پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر 14 قیدی فرار

پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر14 قیدی فرار ہوگئے،سرچ آپریشن کے دوران 4 قیدی دوبارہ گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا تھا۔قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا ، دروازہ کھولنے پر ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔
چکیاں پوسٹ کے قریب پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی،کہوٹہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ گرفتار کرلئے۔
10 مفرور قیدیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے کہوٹہ کے داخلی و خارجی راستے سیل کردئیے۔پولیس نے چکیاں پوسٹ اور گردونواح کا محاصرہ کرکے ناکہ بندی سخت کرلی۔
سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، سرچ آپریشن جاری ہے،کہوٹہ روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے،کہوٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ شہریوں کو مشکوک افراد کی اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان زیر سماعت مقدمات کے ملزم ہیں۔
واقعہ سہالہ ضلع اسلام آباد کی حدود میں پیش آیا، متعلقہ پولیس سے کوآرڈینیشن جاری ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین میں قیدیوں کی آپس میں شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔
فرار افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،واقہ کے حوالے سے سینئر افسران کی زیر نگرانی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image