ایرانی ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کی دھمکی، چین نے مخالفت کردی

بیجنگ: چین نے ایرانی ایئرلائنز پر ممکنہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ بیجنگ ایسی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بنیاد بین الاقوامی قانون یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت پر نہ […]
میڈیا اداروں سے تنازع، وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کیلئے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور بڑے میڈیا اداروں کے درمیان جاری تنازع کے دوران وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’TRUMP TV: The Essentials Station‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا ڈیجیٹل چینل لانچ کردیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ٹرمپ کی تقاریر، انتظامیہ کے اعلانات، اہم ویڈیوز اور دیگر سرکاری […]
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے، جی سیون ممالک کا مشترکہ مطالبہ

نیویارک: جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا اور ان کی حمایت فوری طور پر بند کرے۔ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر […]
سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور: لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث ریلی و قافلے میں شریک 32 گاڑیوں اور 41 کارکنوں کی فہرست مرتب کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ شامل کرکے گرفتاری کا فیصلہ […]
کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تنقید کے بعد اداکارہ کترینہ کیف کے وزن پر تبصرہ کرنے والے پاکستانی آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے معافی مانگ لی۔ ڈاکٹر اعجاز وارث نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بگ باس 20 میں سلمان خان کی گفتگو دیکھی، جس کے بعد […]
ایشین گیمز: بھارتی ایم ایم اے فائٹر کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

بھارتی ایم ایم اے فائٹر سوچیکا کو ایشین گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں سنگاپور کی ٹفنی ٹیو کے ہاتھوں ڈرامائی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں فائٹرز برابر رہیں جس کے بعد ایک منٹ کا اوور ٹائم کرایا گیا۔ ابتدائی طور پر اوور […]
سعودی عرب کی توانائی تنصیبات کو خطرہ، فرانس نے دفاعی مدد کی پیشکش کردی

پیرس: فرانس نے حوثیوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب کی اہم توانائی تنصیبات کو محفوظ بنانے میں مدد کی پیشکش کردی ہے، تاہم فرانس نے واضح کیا ہے کہ اس کا کردار صرف دفاعی نوعیت کا ہوگا اور وہ حوثیوں کے خلاف جنگ میں براہِ راست شریک نہیں ہوگا۔ ایک […]
قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز مارشل سید عاصم […]
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اسحاق […]
اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی

نیویارک: اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے جون میں […]