Roze News

سعودی آئل ریفائنری پر حملے اور ایرانی بارودی سرنگیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر مبینہ بارودی سرنگوں کے حملے بتائے جا رہے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی تجارت کے ابتدائی سیشن میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے دعوے اور آبنائے ہرمز میں کم از کم دو جہازوں کے ایرانی بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی اطلاعات نے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 10 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے بعد 94.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 35 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 84.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو امریکا میں تھینکس گیونگ کی تعطیل کے باعث ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی سیٹلمنٹ نہیں ہوگی۔تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی کی فراہمی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔