امریکا نے پاکستان میں نئی سفیر کی تعیناتی کے لیے نیٹلی بیکر کو نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس کےمطابق نیٹلی بیکرکی بطور امریکی سفیر پاکستان تعیناتی کی نامزدگی سینیٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔نیٹلی بیکر امریکی فارن سروس میں منسٹرکونسلر کے عہدے پرفائز ہیں،وہ جنوری 2025 سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور کےطور پرفرائض انجام دے رہی ہیں، حالیہ نامزدگی کے بعد نیٹلی اے بیکر کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہو گی۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی نیٹلی بیکر سینئر فارن سروس کی منسٹر کونسلر کلاس کی کیریئر سفارت کار ہیں۔نیٹلی اے بیکر جنوری 2025ء سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بطور امریکی ناظم الامور (Chargé d’Affaires) خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں منسٹر کونسلر کا عہدہ حاصل ہے۔انہوں نے 16 اگست 2024ء کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں نائب چیف آف مشن (DCM) کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔پاکستان میں امریکی ناظم الامورکی حیثیت سے نیٹلی اے بیکر امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سفارتی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔





