غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے انسانی بحران مزید سنگین کردیا،ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے اسرائیل سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
بورڈ آف پیس کےمطابق سردیوں اورسیلاب سےنمٹنے کےلیےاسرائیلی اقدامات ناکافی ہیں جبکہ پیشگی تیاری بھی نہیں کی گئی،شدید بارشوں کے باعث ہزاروں خیمے بہہ گئےجبکہ کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
بورڈ آف پیس کاکہنا ہےکہ غزہ میں انسانی بحران ہنگامی صورتحال اختیار کرچکا ہے،اسرائیلی حکومت فوری طور پر موسم سرما اور انسانی امداد کا ضروری سامان غزہ پہنچانے کی اجازت دے۔





