چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے آخری ملاقات کو ایک سال سے زائد وقت گزر چکا، ملاقاتیں بحال ہوتیں توآج حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔ آج ملاقاتوں کا دن ہے آج ہی ملاقات کروا دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک گھنٹے کیلئے بھی جیل میں نہیں ہونا چاہیے۔ وہ غیر سیاسی ہیں انہیں رہا کیا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 28 سویں ترمیم کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، جو بھی قانون سازی ہو سب کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔ ایسی ترامیم نہیں ہونی چاہیں جو متنازع ہوں۔





