نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے میں امن چاہیے تو مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔ سفارتکاری اور مذاکرات کے راستے بھی بند نہیں ہونے چاہیں۔
مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ شدید محاذ آرائی کے باوجود رابطوں کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے کیونکہ مذاکرات کے دروازے بند ہونے سے بحران مزید پیچیدہ اور امن کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔
اسحاق ڈار نے پانی کو ہتھیار بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل، کثیرالجہتی سفارتکاری اور محفوظ تجارتی راستوں کا کھلا رہنا ضروری ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی شراکت داروں اور تنازعات کے فریقین سے رابطے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔





